ابنا: کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے کابل اور مزار شریف میں روز عاشورا کو عزاداروں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی اور ان المناک واقعات پر ملت افغانستان اور متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کی۔اس بیان میں آیا ہے کہ افغانستان کے دشمن ایسے اقدامات سے اس ملک کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔
ادھر افغانستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے جو عاشورا کے دن کابل پر راکٹوں سے حملے کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورا کے دن کابل اور مزار شریف میں عزاداروں پر خود کش حملوں کے بارے میں بھی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔
یاد رہے کابل اور مزار شریف میں عزاداروں پرحملوں میں تقریبا ساٹھ افراد شہید اور دوسو زحمی ہوئے ہیں۔ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے شہدا کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے ممنوعہ دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ لشکر جھنگوی بدنام زمانہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کی عسکری شاخ ہے۔
.............
/169